QR codeQR code

داعش پر دباؤ کم کرنے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا

امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا

8 Dec 2018 گھنٹہ 14:39

امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان سے جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر انخلاء ایک اور نائن الیون کا موجب بنے گا۔


امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان سے جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر انخلاء ایک اور نائن الیون کا موجب بنے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی جنرل نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ پر دباؤ کم کرنے کے ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے، یہ تنظیمیں متحد ہوکر نئی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گی اور امریکیوں پر بھرپور حملے کریں گی۔

جنرل جوزف ڈنفورڈ نے مزید کہا کہ امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا اور نہ ہی دہشت گردوں کے مختلف گروہ متحد ہو سکیں گے۔ 17 سالہ جنگ کو ادھوری چھوڑنا عقل مندی نہیں ہوگی۔ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

امریکی جنرل کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ گزشتہ 17 سال سے امریکہ اور نیٹو فورسز کی افغانستان میں بھرپور موجودگی کے باوجود نہ فقط اس ملک میں امنیت برقرار نہیں ہوئی ہے بلکہ اس ملک کے حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اور آئے روز درجنوں افراد دہشتگردانہ کارروائیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور پوست کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 384200

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/384200/داعش-پر-دباو-کم-کرنے-سے-ناقابل-تلافی-نقصان-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com