QR codeQR code

طالبان کے سیکورٹی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر حملے میں 18 ہلاک ہوگئے

اٹھارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ اکیس دیگر کو انھوں نےیرغمال بنا لیا

7 Dec 2018 گھنٹہ 18:58

افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے ہرات میں سیکورٹی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر طالبان گروہ کے حملے میں اٹھارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ اکیس دیگر کو انھوں نےیرغمال بنا لیا۔


افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے ہرات میں سیکورٹی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر طالبان گروہ کے حملے میں اٹھارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ اکیس دیگر کو انھوں نےیرغمال بنا لیا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہرات کے شہر شیندنڈ میں طالبان نے سیکورٹی فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ہرات کی صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ محبی نے کہا ہے کہ طالبان نے حملہ کرنے کے علاوہ کئی سیکورٹی چیک پوسٹوں کا محاصرہ بھی کر لیا۔انھوں نے کہا کہ مدد کے لئے افغان سیکورٹی فورس کے پہنچنے سے قبل چھے گھنٹے تک شیندنڈ میں جھڑپ جاری رہی۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان غفور احمد جاوید نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس جھڑپ میں کئی افغان فوجی اہلکار ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد چودہ بتائی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے سیکورٹی فورس پر حملے تیز کر دیئے ہیں اور ان حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں کے ہونے والے جانی نقصانات پر حکومت افغانستان اور نیٹو نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 383938

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383938/طالبان-کے-سیکورٹی-اہلکاروں-ٹھکانوں-پر-حملے-میں-18-ہلاک-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com