QR codeQR code

دہشت گردوں کا ہدف پولیس ہیڈ کوارٹر تھا جس میں ناکام ہوئے

سکیورٹی اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے

7 Dec 2018 گھنٹہ 13:09

دہشت گرد گاڑی کو چابہار پولیس ہیڈ کوارٹر میں لے جانا چاہتا تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بری فوج کے سربراہ نے چا بہار میں دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کو چابہار پولیس ہیڈ کوارٹر میں لے جانا چاہتا تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے چا بہار میں دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کو چابہار پولیس ہیڈ کوارٹر میں لے جانا چاہتا تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی کے علاوہ ديگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئي ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھماکے میں اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے سے اکثر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں صرف ایک کی حالت تشویش ناک ہے باقی زخمیوں کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد کو ہدف تک پہنچنے میں ناکام بنادیا۔


خبر کا کوڈ: 383848

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383848/دہشت-گردوں-کا-ہدف-پولیس-ہیڈ-کوارٹر-تھا-جس-میں-ناکام-ہوئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com