QR codeQR code

عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں،خاقان عباسی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے موجودہ وزیر اعظم پر کڑی نکتہ چینی کی۔

6 Dec 2018 گھنٹہ 17:03

پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے ٹرمپ ہیں الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کو گالیاں دیتی ہے، پی ٹی آئی نے ماضی سے کچھ سیکھا ہوتا تو اس کے پاس ہر مسئلے سے متعلق پالیسی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی کارکردگی صفر ہے، چوتھا مہینہ ہوگیا، قومی اسمبلی میں کمیٹیاں نہیں بنیں، پی ٹی آئی حکومت کا کارنامہ ہے کہ اس نے لیپ ٹاپ اسکیم ختم کردی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مشکل حالات ہیں، ہم نے تحمل کے ساتھ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور ہم نے کسی پر کیچڑ نہیں اچھالی۔

خبر کا کوڈ: 383744

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383744/عمران-خان-پاکستان-کے-ٹرمپ-ہیں-خاقان-عباسی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com