QR codeQR code

امریکی سینیٹروں نے سعودی ولیعہد کو قاشقجی کے قتل کا زمہ دار قرار دیا

امریکہ کے چھے سینیٹروں نے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے

6 Dec 2018 گھنٹہ 16:49

امریکہ کے چھے سینیٹروں نے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں سعودی ولی عہد بن سلمان کو یمن میں انسانی المیے اور مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔


امریکہ کے چھے سینیٹروں نے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں سعودی ولی عہد بن سلمان کو یمن میں انسانی المیے اور مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

اس قرارداد کا مسودہ کہ جس پر عمل کیا جانا ضروری نہیں ہو گا، امریکہ کے ریپبلکن سینیٹروں لنڈسے گراہم، مارک روبیو اور تاڈ یونگ اور ڈیموکریٹ سینیٹروں ڈیانے فینسٹین، ایڈ مارکی اور کریس کونز نے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں امریکی سی آئی اے کی سربراہ کے ساتھ غیر اعلانیہ اجلاس کے ایک روز بعد تیار کیا ہے۔لنڈسے گراہم نے بدھ کی رات ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ بن سلمان کو خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر نے بھی جمعرات کے روز سعودی عرب کے خلاف پابندیوں کا منصوبہ تیار کرنے کے لئے اجلاس تشکیل دینے کا اعلان کیا۔امریکی سینیٹروں کی یہ قرارداد ٹرمپ کابینہ کے اراکین کے ایسے بیانات کے منافی ہے جن میں انھوں نے دعوی کیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد بن سلمان کا کوئی کردار رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 383741

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383741/امریکی-سینیٹروں-نے-سعودی-ولیعہد-کو-قاشقجی-کے-قتل-کا-زمہ-دار-قرار-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com