QR codeQR code

ری فیولنگ آپریشن کے دوران امریکی جنگی طیارہ تباہ ہوگیا

2 طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ

6 Dec 2018 گھنٹہ 16:42

امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں، دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔


امریکی فوجی کے 2 طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گئے۔

امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں، دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ جب حادثہ ہوا تب دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے، حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر پر 2 ارکان سوار تھے، ایک اہل کار کو بچا لیا گیا جبکہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 383739

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383739/ری-فیولنگ-ا-پریشن-کے-دوران-امریکی-جنگی-طیارہ-تباہ-ہوگیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com