QR codeQR code

چابہار میں سکیورٹی فورسز کی چھاونی پر دھماکہ

شہر چابہار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی

6 Dec 2018 گھنٹہ 11:48

سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار میں دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے  ساحلی شہر چابھار کے کمشنررحم دل بامری نے کہا کہ دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کے سکیورٹی کے معاون محمد ہادی مرعشی نے بھی چابہار میں آج ہونے والے دھماکے کی تائید کی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج کے دہشتگردانہ حملے میں کئی افراد شہید یا زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔


خبر کا کوڈ: 383646

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383646/چابہار-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-چھاونی-پر-دھماکہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com