چابہار میں سکیورٹی فورسز کی چھاونی پر دھماکہ

شہر چابہار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی
سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار میں دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۵ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۱:۴۸
موضوع نمبر: 383646
 
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے  ساحلی شہر چابھار کے کمشنررحم دل بامری نے کہا کہ دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کے سکیورٹی کے معاون محمد ہادی مرعشی نے بھی چابہار میں آج ہونے والے دھماکے کی تائید کی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج کے دہشتگردانہ حملے میں کئی افراد شہید یا زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔
Share/Save/Bookmark