QR codeQR code

ایران نے ہمیشہ اپنی میزائلی صلاحیتوں پر زور دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا

6 Dec 2018 گھنٹہ 11:42

جو ممالک ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں سوال کھڑے کررہے ہیں یہ وہی ہیں جنھوں نے مغربی ایشیا میں اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کے انبار لگا دئےہیں


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کسی سے کو‍ ئی بات نہیں کی جائےگی -

وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی میزائلی صلاحیتوں پر زور دیا ہے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائیوں اور صلاحیتوں پرکسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی - انہوں نے بدھ کو نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جو ممالک ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں سوال کھڑے کررہے ہیں یہ وہی ہیں جنھوں نے مغربی ایشیا میں اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کے انبار لگا دئےہیں اور علاقے میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں -

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی دفاعی پالیسی دفاعی ماہیت کی حامل ہے ، کوئی بھی ملک ایران جیسے آزاد و خود مختار اور مقتدر ملک سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ دفاعی توانائیوں سے دستبردار ہوجائے  -

انہوں نے ایران کے میزائلی پروگرام کے بارے میں امریکا کے حالیہ اقدامات اور بیانات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ  خود امریکیوں نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس میں ایران کے میزائلی پروگرام اور تجربات پر کوئی بندش نہیں لگائی گئی ہے-


خبر کا کوڈ: 383641

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383641/ایران-نے-ہمیشہ-اپنی-میزائلی-صلاحیتوں-پر-زور-دیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com