QR codeQR code

امریکہ اقتصادی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا

6 Dec 2018 گھنٹہ 11:36

امریکا دنیا کے مختلف علاقوں خاص طور پر ہمسایہ ملکوں میں اپنے افراد کو بھیج کر ایران کے ساتھ دیگر ملکوں کے اقتصادی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکا دنیا کے مختلف علاقوں خاص طور پر ہمسایہ ملکوں میں اپنے افراد کو بھیج کر ایران کے ساتھ دیگر ملکوں کے اقتصادی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران آسانی کے ساتھ اس مرحلے کو عبور کرلے گا -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام ایران مخالف اپنے اقدامات پر پچھتائیں گے کہا کہ ایران کبھی بھی امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکےگا کیونکہ ایران کے پاس امریکی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے بے شمار وسائل ہیں - انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی حمایت کرتے ہیں اسی لئے امریکا اب تنہائی اور کمزوری کا احساس کررہا ہے اور اس نے ایران پر دباؤ بڑھادیا ہے -

ترجمان وزارت خارجہ نے مغربی ایشیا کے علاقے کی تبدیلیوں اور واقعات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے اورعلاقے کی صورتحال کو پرامن اور پائیدار نہیں کہا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 383637

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383637/امریکہ-اقتصادی-تعاون-کی-راہ-میں-رکاوٹیں-کھڑی-کررہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com