تاریخ شائع کریں2018 5 December گھنٹہ 20:37
خبر کا کوڈ : 383584

اس سال وحدت کانفرنس میں دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سرراہ " آیت اللہ اراکی " نے کہا
اس سال وحدت کانفرنس کی کامیابی کی بڑی دلیل فلسطینی اور یمنی مہمانوں کی شرکت تھی جو اس بات کی دلیل ہے کہ فلسطینی اور یمنی عوام وحدت کانفرنس کی کوششوں پر یقین رکھتے ہیں
اس سال وحدت کانفرنس میں دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی
اس سال وحدت کانفرنس میں دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی

 تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سرراہ " آیت اللہ اراکی " نے تقریب خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس قابل سمجھا اور وحدت کانفرنس کی نعمت سے نوازا، اس سال کی وحدت کانفرنس انتظامات اور مہمانوں کی شرکت کے اعتبار سے انتہائی بہترین ثابت ہوئی  ہے ہرچہ اس سال درپیش مسائل میں کانفرنس کا انعقاد ایک مشکل امر تھا۔
انہوں نے کہا تمام منتظمین اور عہدیداران کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انتھک محنت سے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔
انہوں نے مزید کہا اس سال وحدت کانفرنس کی کامیابی کی بڑی دلیل فلسطینی اور یمنی مہمانوں کی شرکت تھی جو اس بات کی دلیل ہے کہ فلسطینی اور یمنی عوام وحدت کانفرنس کی کوششوں پر یقین رکھتے ہیں اور وحدت کانفرنس ان کے لیے امید کی کرن ہے۔
وحدت کانفرنس میں قائم کی جانے والی کمیٹیوں اور کمیشنوں کا مقصد صرف گفتگو کرنا نہیں تھا اور ان نشستوں کے عملی نتائج بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی ، صدر جمہوری اسلامی، اسمبلی کے اسپیکر ، فوجی سربراہان ، نشریاتی ادارے کے سربراہ اور جامعہ المصطفی کے سربراہ کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا اور کہا ، اس سال انجام پانے والے وحدت کانفرنس میں پیش آنے والے نقائص کی نشان دہی کی جائے تاکہ آئندہ سال نقائص دور کر کے بہتر طور پر وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا
https://taghribnews.com/vdcaaeney49nam1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ