کوشش ہے امن مذاکرات کامیاب ہو

امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں گے
انصاراللہ کے ترجمان اور سوئیڈن امن مذاکرات میں یمنی وفد کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۱۴ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۳۱
موضوع نمبر: 383556
 
انصاراللہ کے ترجمان اور سوئیڈن امن مذاکرات میں یمنی وفد کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سوئیڈن امن مذاکرات میں شرکت کے لئے انصاراللہ کا وفد روانہ ہوگیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سوئیڈن امن مذاکرات میں شرکت کے لئے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا طیارہ منگل کی شام صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا ۔ اس وفد کی قیادت انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے کویت کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ انصاراللہ کا وفد یمن میں کویتی سفیر کے ہمراہ کویت ائیر ویز کے طیارے سے سوئیڈن جائے گا ۔ المسیرہ نے بتایا ہے کہ سوئیڈن کے لئے روانگی سے قبل وفد کے لیڈر محمد عبدالسلام نے صحافیوں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ انصاراللہ کا وفد امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کرے گا ۔
Share/Save/Bookmark