QR codeQR code

افغانستان میں طالبان سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی مدد کی

دہشت گردی سے لڑنے میں پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے

3 Dec 2018 گھنٹہ 18:57

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کوہندوستان کے تعاون کی پیشکش کی ہے


ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لڑنے میں پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کوہندوستان کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں طالبان سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی طرف سے تعاون لیا گیا اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات سے یہ لگتا ہے کہ وہ بھی دہشت گردی سے پریشان ہیں اگر یہ درست ہے اور دہشت گردی سے اکیلے لڑنے میں پاکستان اپنے آپ کو غیر فعال سمجھتا ہے تو ہندوستان اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 382783

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382783/افغانستان-میں-طالبان-سے-نمٹنے-کے-لیے-امریکہ-کی-مدد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com