QR codeQR code

المصطفی یونیورسٹی ایران میں بین الاقوامی سطح کا دینی تعلیمی ادارہ ہے

ایک لاکھ طلبا ایران کی المصطفی عالمی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں

3 Dec 2018 گھنٹہ 18:48

دنیا کے ایک سو چھتیس ممالک کے ایک لاکھ طلبا ایران کی المصطفی عالمی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔


دنیا کے ایک سو چھتیس ممالک کے ایک لاکھ طلبا ایران کی المصطفی عالمی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

المصطفی عالمی یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ علی رضا بے نیاز نے بتایا ہے کہ دنیا کے تقریبا اسّی ملکوں میں ہمارے ایک ہزار کیمپس قائم ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ المصطفی عالمی یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کرنے والے پچاس ہزار طلبا اپنے اپنے ملکوں کو واپس بھی جا چکے ہیں۔علی رضا بے نیاز نے بتایا کہ المصطفی عالمی یونیورسٹی نے دنیا کے مختلف ملکوں میں اکیانوے علمی اور تحقیقاتی ارگنائزیشن بھی قائم کی ہیں جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے مختلف زبانوں میں سینتالیس سہ ماہی، ششماہی اور ماہانہ جریدے اور سالنامے بھی نکالے جاتے ہیں۔المصطفی عالمی یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرریسرچ نے مزید کہا کہ پچھلے دس برس کے دوران یونیورسٹی کے شعبہ تصنیف و تالیف نے ساڑے تین ہزار سے زائد کتابیں تدوین کی ہیں جن میں سے ایک ہزار سات سو سے زائد کتابیں دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی کی جاچکی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ المصطفی عالمی یونیورسٹی ایران میں قائم بین الاقوامی سطح کا دینی تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے طلبا کو تحقیقی بنیادوں پر اسلامی علوم میں اعلی پائے کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 382777

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382777/المصطفی-یونیورسٹی-ایران-میں-بین-الاقوامی-سطح-کا-دینی-تعلیمی-ادارہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com