QR codeQR code

یمنی فورسز کا سعودی فوج کو دندان شکن جواب

سعودی عرب کے آلہ کارفوجیوں پر کاری اور مہلک ضربیں وارد کی ہیں

3 Dec 2018 گھنٹہ 18:36

یمنی فورسز کے مطابق یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے المتون علاقہ میں سعودی عرب کے آلہ کارفوجیوں کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔


یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ الجوف اور مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے آلہ کارفوجیوں پر کاری اور مہلک ضربیں وارد کی ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کے مطابق  یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے المتون علاقہ میں  سعودی عرب کے آلہ کارفوجیوں کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر مغربی ساحل کے محاذ پر بھی یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

درایں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ البیضا پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد بچے، خواتین اور عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 382771

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382771/یمنی-فورسز-کا-سعودی-فوج-کو-دندان-شکن-جواب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com