امریکی فضائی حملے میں عبدالمنان اخوند ہلاک

طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان اخوند ہلاک ہو گئے
افغان طالبان نے ملاعبدالمنان اخوند کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۱۲ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۲۸
موضوع نمبر: 382666
 
افغانستان میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان اخوند ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے ملاعبدالمنان اخوند کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

 دوسری جانب افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ ملا منان کی موت طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جس میں 29  طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کی جانب سے ہلمند کے لئے مقرر کئے گئے گورنراورعسکری سربراہ ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہیں۔
Share/Save/Bookmark