QR codeQR code

جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمنی شہریوں پر شدید بمباری

جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقے باقم کو سب سے زیادہ جارحیت کا نشانہ بنایا

3 Dec 2018 گھنٹہ 14:24

جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر شدید وحشیانہ حملے کئے ہیں۔


جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر شدید وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقے باقم کو سب سے زیادہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کے میزائل یونٹ اور توپ خانے کی جانب سے بھی صوبے صعدہ کے سرحدی شہر منبہ پر شدید گولہ باری کی گئی ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے صوبے البیضا کے علاقے الناطع میں داخل ہونے کے لئے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں مین سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج نے مآرب میں بھی سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں بھی سعودی فوج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفا‏عی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 382660

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382660/جارح-سعودی-عرب-کے-جنگی-طیاروں-کی-یمنی-شہریوں-پر-شدید-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com