QR codeQR code

پاکستان میں مذہب کی قید کی بغیر مسجد کا قیام

بلتستان میں جامعہ روحانیت کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین " سید احمد رضوی" نے کہا

2 Dec 2018 گھنٹہ 20:51

وحدت کانفرنس کی برکت سے بلتستان میں " مسلک کی قید سے آزد مسجد" کے عنوان سے مسجد تعمیر کی گئی جس میں شیعہ اور سنی بغیر کسی مشکل کے نماز ادا کرتے ہیں۔


پاکستان میں مذہب کی قید کی بغیر مسجد کا قیام

تقریب خبررساں ایجسنی کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلتستان میں جامعہ روحانیت کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین " سید احمد رضوی" نے 32 ویں وحدت کانفرنس کے ثمرات بیان کرتے ہوئے کہا ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تمام بیانات قرآن و حدیث کے مطابق ہیں اور اللہ کا وعدہ ہے کہ زمین پر مستضعفین کو غلبہ عطا کرے گا۔
انہوں نے کہا اسرائیل اور استکبار کی خواہش ہے کہ استقامت اور مقاومت کی روح کو کمزرو کیا جائے لیکن اللہ کا وعدہ ہے کہ استقامت کو کامیابی حاصل ہوکر رہے گی، کیوں کہ استقامت کے پاس صلاحیت ہے کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکے اور دشمن صرف دھمکیوں اور سازشوں سے استقامت کو ناکام بنانے کی کوششیں کرے گا۔
پاکستان میں بہت کوششیں کی گئی کہ فرقہ واریت کو ہوا دی جائے اور ہر دیوار پر تحریر کیا گیا " شیعہ کافر" لیکن استقامت اور بردباری نے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ، اس استقامت کو وحدت کانفرنس نے نئی روح فراہم کی اور پاکستان میں ہفتہ وحدت کے زریعہ جس پر امام خمینی رح اور رہبر معظم نے بہت زیادہ تاکید کی ہے ، نا صرف دیوار پر لکھے گئے شعار مٹ گئے بلکہ شیعہ اور سنی ایک چھت کے نیچے جمع ہوگئے۔
وحدت کانفرنس کی برکت سے بلتستان میں " مسلک کی قید سے آزد مسجد" کے عنوان سے مسجد تعمیر کی گئی جس میں شیعہ اور سنی بغیر کسی مشکل کے نماز ادا کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 382514

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382514/پاکستان-میں-مذہب-کی-قید-بغیر-مسجد-کا-قیام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com