QR codeQR code

نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج

رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے

2 Dec 2018 گھنٹہ 19:59

اسرائیلی پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے خلاف رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔


اسرائیلی پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے خلاف رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے خلاف رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کرنے والی پولیس کی تفتیشی ٹیم کو ٹھوس شواہد مل گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے ان شواہد کی بنیاد پر وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کی سفارش کی ہے جس کے تحت وزیراعظم کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 382491

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382491/نیتن-یاہو-اور-ان-کی-اہلیہ-کے-خلاف-رشوت-کا-مقدمہ-درج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com