QR codeQR code

عمران خان زیادہ دن ملک نہیں چلا سکیں گے

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا

2 Dec 2018 گھنٹہ 19:50

پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے طرز حکومت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ملک چلانے کا تجربہ نہیں ہے۔


پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ وزیر اعظم عمران خان زیادہ دن ملک چلا سکیں گے۔

مقامی نشریاتی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق رحیم یارخان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے طرز حکومت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ملک چلانے کا تجربہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ عمران خان کی حکومت زیادہ نہیں چل پائے گی اور ہم جلد اس کے خاتمے کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے تحریک انصاف کے طرز حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دو کتاب پڑھ لینے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہر دور میں سیاسی مخالفین جیلوں میں رہے مگر پیپلز پارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، جمہوریت کے لیے بھٹو اور بی بی نے شہادت پائی، ہم نے جیلیں کاٹیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے نہ معیشت سنبھالی جا رہی ہے اور نہ ہی لوگوں کو روزگار دے پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتنے یوٹرن لیے ہیں اور اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ انھیں نہیں لگتا کہ وہ زیادہ دن ملک سنبھال سکیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 382487

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382487/عمران-خان-زیادہ-دن-ملک-نہیں-چلا-سکیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com