QR codeQR code

جارحیت کی صورت میں امریکہ کو منہ کی کھانا پڑے گی

ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان نے کہا

2 Dec 2018 گھنٹہ 19:37

ایران کی مسلح افواج کے اعلی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ذرہ برابر بھی غلطی تو انہیں ایسا طمانچہ رسید کیا جائے گا کہ وہ قیامت تک پشیمان رہیں گے۔


ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی غلطی کی صورت میں امریکہ کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

 مسلح افواج کے اعلی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکی حکام کے ایران کے مخالف بیان ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایوان اقتدار میں وارد ہونے والے والوں کو ایران کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے اعلی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ذرہ برابر بھی غلطی تو انہیں ایسا طمانچہ رسید کیا جائے گا کہ وہ قیامت تک پشیمان رہیں گے۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے یمن کی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام اور افواج، طاقتور ہیں اور وہ مناسب ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انھیں دوسروں کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے عوام پوری بہادری کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے حامیوں کو ناکو چنے چبوا دیئے ہیں۔
 بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل کو یمن کی جنگ میں کچھ ہاتھ نہیں آیا اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 382480

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382480/جارحیت-کی-صورت-میں-امریکہ-کو-منہ-کھانا-پڑے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com