QR codeQR code

ایران پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ دوجانبہ روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

2 Dec 2018 گھنٹہ 19:06

ھمسایہ ممالک خاص طور سے ایران کے ساتھ روابط کے فروغ اور تجارتی لین دین میں اضافہ عمران خان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے


پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ دوجانبہ روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایران پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے اور تہران و اسلام آباد کے مابین اچھے روابط قائم ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ پاکستان کے روابط کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ھمسایہ ممالک خاص طور سے ایران کے ساتھ روابط کے فروغ اور تجارتی لین دین میں اضافہ عمران خان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین پاکستان کا اہم اسٹرٹیجیک پارٹنر ہے۔


خبر کا کوڈ: 382468

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382468/ایران-پاکستان-کا-بہترین-دوست-ملک-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com