QR codeQR code

ایران میں ملکی وسائل سے جدید بحری جہاز تیار

جہاز سہند کو باضابطہ طور پر اپنے فلیٹ میں شامل کر لیا ہے

2 Dec 2018 گھنٹہ 19:03

سہند نامی بحری جہاز کو ہفتے کے روز جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے نئے جہاز سہند کو باضابطہ طور پر اپنے فلیٹ میں شامل کر لیا ہے۔

سہند نامی بحری جہاز کو ہفتے کے روز جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔  
اس تقریب میں آرمی چیف، بحریہ کے سربراہ اور دیگر سینیئر عسکری اور سیاسی حکام بھی شریک ہوئے۔
سہند، مغربی ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ بحری جہاز ہے جسے ایران کے دفاعی ماہرین اور بحریہ کے انجینیئروں نے تیار کیا ہے۔ یہ جہاز مختلف قسم کے میزائیلوں اور تارپیڈو سے لیس ہے اور دشمن کے ریڈاروں کو دھوکہ دینے کی توانائی رکھتا ہے۔
 ایک ہزار تین سو ٹن وزنی تباہ کن بحری جہاز سہند، پچیس ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل سکتا ہے اور ڈیڑھ  سو روز تک مسلسل کھلے سمندروں میں مشن انجام دینے کے قابل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انتیس نومبر کو ایرانی ماہرین کی تیار کردہ دو نئی آبدوزین بھی بحریہ کے حوالے کی گئی تھیں جبکہ پہلی فاتح کلاس آبدوز بھی جلد بحریہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 382467

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382467/ایران-میں-ملکی-وسائل-سے-جدید-بحری-جہاز-تیار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com