برطانیہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنا بند کرے

مظاہرہ کر کے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا
برطانوی وزیر اعظم کی قیام گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے والے لوگ یمن پر حملے بند کرو اور سعودی اتحاد مردہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
تاریخ شائع کریں : يکشنبه ۱۱ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۴۹
موضوع نمبر: 382370
 
جنگ مخالفین نے برطانوی وزیر اعظم کی قیام گاہ کے باہر مظاہرہ کر کے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کی قیام گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے والے لوگ یمن پر حملے بند کرو اور سعودی اتحاد مردہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
 جنگ روکو نامی جنگ مخالف گروپ نے اس مظاہرے کی اپیل کی تھی۔ برطانیہ کے عوام اس سے پہلے بھی کئی بار مظاہرے کر کے حکومت برطانیہ سے سعودی عرب کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کر چـکے ہیں۔
مظاہرے کے شرکا نے سعودی ولی عہد بن سلمان کے غیر انسانی اقدامات کی بھی مذمت کی اور حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔
Share/Save/Bookmark