عالمی رہنماوں کی سعودی ولیعہد سے ملاقات انتہائی افسوسناک ہے

ارجنٹینا میں عالمی رہنماؤں کی ملاقات پر شدید تنقید
خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں بھی ولیعہد محمد بن سلمان آشکارا طور پر ملوث ہیں اور ایسے شخص کے ساتھ عالمی رہنماؤں کی ملاقات شرم آور ہے۔
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۰ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۵۳
موضوع نمبر: 382088
 
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ارجنٹینا میں عالمی رہنماؤں کی ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ارجنٹینا میں عالمی رہنماؤں کی ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے یمن کے نہتے عربوں کا خون بہا کر انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں بھی ولیعہد محمد بن سلمان آشکارا طور پر ملوث ہیں اور ایسے شخص کے ساتھ عالمی رہنماؤں کی ملاقات شرم آور ہے۔
Share/Save/Bookmark