مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فوراً شامی علاقے جولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقےخالی کرنےہوں گے
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۰ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۱۸
موضوع نمبر: 382057
 
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فوراً شامی علاقے جولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقےخالی کرنےہوں گے، 1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدارامن کیلئےضروری ہے،مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بھی اندوہناک داستان ہے،ناسازگار حالات ،چند ممالک کی منفی پالیسیوں نےخطے کو مزیدغیر مستحکم کردیاہے۔
Share/Save/Bookmark