عالمی طاقتیں جوہری معاہدے کو عملی شکل دیں

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا
جوہری معاہدے کے تحفظ سے ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق نئی محاذ آرائی کو روکنے میں مدد ملے گی لہذا اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھانا ہوں گے.
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۰ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۵۹
موضوع نمبر: 382052
 
روس کے صدرنے ارجنٹینا میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ سے ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق نئی محاذ آرائی کو روکنے میں مدد ملے گی لہذا اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھانا ہوں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روزارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں 20 معاشی ممالک (G-20) کے دو روزہ سربراہی اجلاس کا انعقاد ہوا تھا۔
Share/Save/Bookmark