امریکہ اور اسرائیل استقامت کے مقابلے میں ناامید ہوچکے ہیں

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن " ابراھیم محمد الدیلمی" نے کہا
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق تمام اسلامی ممالک کا اصل دشمن اسرائیل ہے جس نے اسلامی ممالک کو اپنا ھدف قرار دیا ہے اور فلسطین اور یمن میں تمام تر مظالم کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۹ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۹:۲۸
موضوع نمبر: 381849
 
امریکہ اور اسرائیل استقامت کے مقابلے میں ناامید ہوچکے ہیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن " ابراھیم محمد الدیلمی" نے تقریب خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق تمام اسلامی ممالک کا اصل دشمن اسرائیل ہے جس  نے اسلامی ممالک کو اپنا ھدف قرار دیا ہے اور فلسطین اور یمن میں تمام تر مظالم کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، اگر یمن میں امریکی مداخلت نہیں ہوتی تو سعودی عرب 4 ماہ سے زیادہ دوام نہیں لا سکتا تھا اور یمن کے مختلف حصوں میں جنگ نہیں پھیلتی اور ہزاروں یمن خواتین اور بچے شہید نا ہوتے۔
وحدت کانفرنس خطے میں قیام امن کے لیے انتہائی موثر ہے۔ اس وقت اسلامی ممالک امن و امان کی مشکل سے دوچار ہیں اور حال ہی میں اسلامی ممالک نے داعش جیسے ناسور کا سامنا کیا ہے جو امریکہ اور سعودی عرب کی پیداوار ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا، امریکہ اور اسرائیل استقامت کے سامنے ضعیف اور کمزور ہوچکے ہیں اور ان کے ساتھی سعودی عرب اور امارات بھی ان کے ساتھ ہی اپنے اختتام کو پہچیں گے۔
 
 
 
Share/Save/Bookmark