کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے

کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق ہونا چاہیے۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۹ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۵۰
موضوع نمبر: 381844
 
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان فیصل نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق ہونا چاہیے۔ فیصل کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی قانون انڈیا کو کشمیریوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان برٹش کشمیر گروپ کی رپورٹ کو سراہتا ہے،  برطانوی کشمیر گروپ کی رپورٹ نے کشمیر میں جاری مظالم کو سامنے لایا ، رپورٹس میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر ہے جب کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی کشمیر میں مظالم کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، کشمیرمیں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ وہاں کے لوگ بھارت سے کتنا تنگ ہیں،  کسی ملک کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے لاکھوں لوگوں کو باہرنکلنے پر مجبور کرے تاہم ایسا صرف اس طرح ممکن ہے کہ کسی ملک کے لوگ خود احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہونا ہے اور پاکستان بھی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔
Share/Save/Bookmark