QR codeQR code

روس کے مقابلے میں نیٹو مداخلت نہیں کرے گا،جرمن وزیر خارجہ

نیٹو کی فوجی مداخلت کے لئے یوکرین کی درخواست کو مسترد کر دیا

30 Nov 2018 گھنٹہ 18:39

جرمنی کے وزیر خارجہ نے روس کے مقابلے میں نیٹو کی فوجی مداخلت کے لئے یوکرین کی درخواست کو مسترد کر دیا۔


جرمنی کے وزیر خارجہ نے روس کے مقابلے میں نیٹو کی فوجی مداخلت کے لئے یوکرین کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے اختلاف کو فوجی رخ دینے سے گریز کئے جانے کی ضرورت ہے۔
یوکرین کے صدر پوروشنکو نے روس کے ساتھ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد نیٹو سے فوجی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اتوار کے روز تین یوکرینی جنگی کشتیاں آبنائے کرچ کو عبور کر کے جزیرہ نمائے کریمیا میں روسی سمندری حدود میں داخل ہو گئیں جس پر روس کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ روس نے جزیرے نما کریمیا میں اپنے جدید ایس چار سو سسٹم روانہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے تعلقات دو ہزار چودہ میں یوکرین میں مغرب نواز بغاوت کے بعد سے کشیدہ چلے آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 381841

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381841/روس-کے-مقابلے-میں-نیٹو-مداخلت-نہیں-کرے-گا-جرمن-وزیر-خارجہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com