صہیونی حکومت اور اسکے اتحادی ایشیاء میں تباہی کے زمہ دار ہیں

عالمی قوتیں خطے اور دنیا کے بحرانوں اور دہشت گردی کے اصل ذمے دار ہیں
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ آج ناجائز صہیونی حکومت اور عالمی قوتیں خطے اور دنیا کے بحرانوں اور دہشت گردی کے اصل ذمے دار ہیں اور وہ اس طریقے سے ایشیاء میں اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۹ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۲۸
موضوع نمبر: 381779
 
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ آج ناجائز صہیونی حکومت اور عالمی قوتیں خطے اور دنیا کے بحرانوں اور دہشت گردی کے اصل ذمے دار ہیں اور وہ اس طریقے سے ایشیاء میں اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے ترکی کے شہر استنبول میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA) کی 11ویں جنرل اسمبلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کولڈ وار کے بعد امریکہ نے پابندیوں کو ایک منظم میکنزم کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا اور اس نے آج عراق، افغانستان، شام، لیبیا اور یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اب ایشیائی حکومتوں کو پابندیوں اور معاشی جال میں پھنسانے کی غیر منطقی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ایشیائی ممالک امریکہ کے حیلے بہانوں اور فریب میں آکر بلیک میل ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے امریکی دیدہ دلیری اور گستخانی میں مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایشیائی خطے میں ہم سب کا مستقبل ایک دوسرے سے  وابستہ ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ خطے اور عالمی سطح پر معاشی، سیاسی اور سیکورٹی تعاون کو مزید فروغ دیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے گیارہویں اجلاس کا آغاز گزشتہ روز استنبول میں ہوا جس میں 23 ایشیائی ممالک شریک ہوئے.ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا ایک اہم مقصد ایشین پارلیمنٹ کا قیام ہے اور اس حوالے سے اب تک جنرل اسمبلی کے 10 اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
Share/Save/Bookmark