شامی فوج نے اسرائیل کا فوجی طیارہ مار گرایا

جابراسرائیلی فضائیہ نے شام کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے
غاصب اسرائیل نےدمشق کے مضافات اور جنوبی صوبے پر کئی میزائل فائر کیے، شامی فوج کےمطابق تمام میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیے گئے۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۹ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۵۹
موضوع نمبر: 381770
 
قدس کی غاصب اور جابراسرائیلی فضائیہ نے شام کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل نےدمشق کے مضافات اور جنوبی صوبے پر کئی میزائل فائر کیے، شامی فوج کےمطابق تمام میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیے گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے دمشق گورنریٹ کے قصبے الکسوہ کونشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شام کے جنوبی صوبے القنیطہ کے علاقوں پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے۔ جس کے جواب میں شام کی فضائیہ نے اسرائیل کے جنگی جہاز کو شام کے جنوبی علاقے میں تباہ کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تمام اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
Share/Save/Bookmark