QR codeQR code

جارجیا میں پہلی مرتبہ خاتون صدراتی امیدوار منتخب

ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا

30 Nov 2018 گھنٹہ 12:55

جارجیا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں پہلی بار ایک خاتون سالومے زور بیشویلی کو صدر منتخب کرلیا ہے جن کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔


جارجیا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں پہلی بار ایک خاتون سالومے زور بیشویلی کو صدر منتخب کرلیا ہے جن کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی سالومے زور بیشویلی نے ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے وہ  16 دسمبر کو منصب کا حلف اٹھائیں گی۔

جارجیا کے الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل کرنے کے بعد اعلان کیا کہ سالومے زور بیشویلی قریباً 59 فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخاب جیت گئی ہیں جب کہ ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے امیدوار تقریباً 40 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

دوسری جانب ہارنے والے امیدوار نے الیکشن میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے اور حزب اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 381749

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381749/جارجیا-میں-پہلی-مرتبہ-خاتون-صدراتی-امیدوار-منتخب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com