QR codeQR code

پاکستان اور ہندوستان میں قیام امن کا بہت اچھا موقع ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

29 Nov 2018 گھنٹہ 20:03

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستانی وزير خارجہ نے  کرتارپور کوریڈور تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان کئی سالوں  سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے جس میں ہمارے 75 ہزار افراد شہید ہوئے اور 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، خطے میں پائدار ترقی امن سے وابستہ ہے، پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں، دونوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلیے پاکستان کے تمام ادارے اور جماعتیں متفق ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مشرقی اور مغربی سرحد پر امن چاہتے ہیں، ہم بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل حل کرسکتے ہیں، بات چیت  کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 381678

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381678/پاکستان-اور-ہندوستان-میں-قیام-امن-کا-بہت-اچھا-موقع-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com