QR codeQR code

اشرف غنی نے طالبان سے 12 رکنی مذکراتی ٹیم کا اعلان کردیا

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی

29 Nov 2018 گھنٹہ 19:59

افغانستان کے صدراشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی


افغانستان کے صدراشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدراشرف غنی نے طالبان کے ساتھ  امن مذاکرات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔  جینیوا میں افغانستان سے متعلق دو روزہ کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا کہ  " مجھے یہ کہنے میں خوشی ہے کہ کئی ماہ کی سخت اور حساس مشاورت کے بعد امن مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرلیا ہے" ۔  اطلاعات کے مطابق اشرف غنی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی قیادت صدارتی چیف آف اسٹاف سلمان رحیمی کریں گے، جبکہ ٹیم میں مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی نمائندگی حاصل ہوگی۔ انہوں نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں جمہوریت اور معاشرے کو اولین حیثیت حاصل ہوگی، جبکہ قوانین اور عوام خصوصاً خواتین کے بنیادی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس تنظیم کا دہشت گردی پر مبنی نیٹ ورک ہوگا اسے سیاسی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 381677

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381677/اشرف-غنی-نے-طالبان-سے-12-رکنی-مذکراتی-ٹیم-کا-اعلان-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com