QR codeQR code

وزیر اعظم عمران خان نے راہداری کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

ہندوستان کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے

28 Nov 2018 گھنٹہ 18:37

عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت ایک ساتھ ہے اور وہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے۔


پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور اور ڈیرہ صاحب راہداری کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سرکاری عہدیداروں، ہندوستانی وزرا، مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بر صغیر سے غربت کے خاتمے کے لیے سرحدیں کھولنا ہوں گی.
انہوں نے پاک ہند تجارت کو برصغیر میں غربت کے خاتمے کا بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہنددوستان دوستی کے لیے ایک اقدم آگے بڑھائے گا تو پاکستان اور دو قدم آگے بڑھائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت ایک ساتھ ہے اور وہ  ہندوستان کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کے درمیان جنگ کی بات کرنا بےعقلی ہے اور جو یہ سوچے کہ ایٹمی جنگ جیتی جا سکتی ہے وہ بیوقوف ہے۔


خبر کا کوڈ: 381483

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381483/وزیر-اعظم-عمران-خان-نے-راہداری-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com