QR codeQR code

ایران اور یورپی یونین کا ایٹمی معاہدہ پر اتفاق رائے

ایران اور یورپی یونین نے بیلجیم میں بین الاقوامی جوہری تعاون سے متعلق منعقدہ سیمینار

28 Nov 2018 گھنٹہ 18:22

ایران اور یورپی یونین کے بیان میں جو منگل کی رات بیلجیم میں بین الاقوامی جوہری تعاون سے متعلق منعقدہ سیمینار کے اختتام پر جاری کیا گیا


ایران اور یورپی یونین نے بیلجیم میں بین الاقوامی جوہری تعاون سے متعلق منعقدہ سیمینار کے اختتام پر ایک بیان جاری کر کے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں جاری پرامن جوہری تعاون اور اسے فروغ دیئے جانے کے بارے میں اتفاق رائے کیا۔

ایران اور یورپی یونین کے بیان میں جو منگل کی رات بیلجیم میں بین الاقوامی جوہری تعاون سے متعلق منعقدہ سیمینار کے اختتام پر جاری کیا گیا، کہا گیا ہے کہ یہ سیمینار ایک پلیٹ فارم ہے اس سے قبل کے دو سیمیناروں منجملہ پرامن جوہری تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار کے بارے میں ایسے اعلی سطحی مذاکرات کے لئے جو ایٹمی معاہدے پر کامیاب عمل درآمد کا حصہ بھی شمار ہوتے ہیں۔

اس بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان پرامن جوہری شعبے میں جاری تعاون منجملہ کانفرنسوں کا انعقاد، متعلقہ پالیسیوں کے بارے میں اعلی سطحی مذاکرات اور اراک ایٹمی ری ایکٹر کی جدید کاری نیز فردو تنصیات کی تعمیر نو سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

ایران اور یورپی یونین کے اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکا نے جوہری امور کے دائرہ عمل سے متعلق آئندہ کی سرگرمیوں اور جوہری سلامتی کے سلسلے میں تحقیق و تربیت اور ایٹمی شعاعوں کے مقابلے میں حفاظت کے مسئلے کو ایک مقررہ پروگرام اور منصوبے کے تحت واضح کیا گیا ہے۔

اس مشترکہ بیان کی بنیاد پر  ایران اور یورپی یونین نے جوہری امور سے متعلق تعاون کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دو ہزار انّیس میں ایران میں آئندہ سیمینار کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا۔

ایران اور یورپی یونین کے جوہری تعاون سے متعلق تیسرا سیمینار گذشتہ پیر اور منگل کو برسلز میں منعقد ہوا۔

اس سیمینار کا افتتاح یورپی یونین کے انرجی کمشنر میگل کانیتے اور ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کیا۔

اس سیمینار کے آغاز میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور سیاسی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی شریک ہوئے۔

اس سیمینار کے علاوہ برسلز میں سیاسی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہلگا اشمد کی مشترکہ صدارت میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطحی سیاسی مذاکرات کا چوتھا دور بھی منعقد ہوا۔


خبر کا کوڈ: 381480

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381480/ایران-اور-یورپی-یونین-کا-ایٹمی-معاہدہ-پر-اتفاق-رائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com