QR codeQR code

افغان طالبان کے ہاتھوں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 25 مسافر یرغمال

طالبان دہشتگرد 25 مسافروں سے بھری بس کو یرغمال بنا لیا

28 Nov 2018 گھنٹہ 18:11

نیٹو کی سربراہی میں قائم امدادی مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک امریکی سول کنٹریکٹر بھی زخمی ہوا جسے دیگر زخمیوں کی ساتھ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


افغانستان میں طالبان دہشتگرد 25 مسافروں سے بھری بس کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر اپنے ہمراہ لے گئے۔

افغانستان کے وسطی صوبہ غزنی میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

نیٹو کی سربراہی میں قائم امدادی مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک امریکی سول کنٹریکٹر بھی زخمی ہوا جسے دیگر زخمیوں کی ساتھ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

طالبان نے اس منصوبہ بندی کی ذمہ داری قبول کر لی۔

افغان گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے کہا ہے کہ غزنی کے علاقے میں کارروائی کی غرض سے آئی امریکی فوج کے گاڑی سڑک کنارے بھاری بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ سے مزار شریف جانے والی مسافر بس کو طالبان دہشتگردوں نے یرغمال بنالیا، بس میں سوار 25 مسافروں میں خواتین بھی شامل ہیں، طالبان مسافروں سمیت بس کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

گورنر بلخ کے ترجمان منیر احمد نے مسافروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے کچھ دیر بعد بس میں سوار خواتین کو رہا کردیا تھا تاہم دیگر مسافروں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

افغان حکومت کی جانب سے اغوا ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ مغویوں کی رہائی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

طالبان دہشتگردوں یا کسی بھی دوسری شدت پسند جماعت کی جانب سے تاحال مسافروں کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ رواں برس مسافر بس کے اغوا ہونے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 381477

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381477/افغان-طالبان-کے-ہاتھوں-3-امریکی-فوجی-ہلاک-اور-25-مسافر-یرغمال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com