اسلامی ممالک کو ایران کو رول ماڈل بنانا چاہیے

اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا
ایران کے عوام نے دشمان اسلام کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے راستے میں بے پناہ مشکلات برداشت کی لیکن انقلابی امنگوں سے ذرہ برابر قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۷ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۶:۱۲
موضوع نمبر: 381462
 
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین نے اسلامی جمہوریہ ایران کو شیعہ سنی اتحاد کا کامیاب رول ماڈل قرار دیا ہے۔

پشاورمیں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اپنے مفادات کی خاطر مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے حوالے سے اسلامی ممالک کو ایران کو رول ماڈل بنانا چاہیے۔
انھوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اندازی کی سازشوں کو ناکام بنانا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔
قبلہ ایاز نے کہا کہ ایران کے عوام نے دشمان اسلام کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے راستے میں بے پناہ مشکلات برداشت کی لیکن انقلابی امنگوں سے ذرہ برابر قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔
 قابل ذکر ہے کہ پشاور میں منعقدہ وحدت اسلامی کانفرنس میں صوبے خیبر پختونخوا کے اہم سیاسی، مذہبی اور ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
Share/Save/Bookmark