QR codeQR code

فلسطینی عوام کی جدوجہد اور استقامت میں اسٹریٹیجک تبدیلی

تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا

28 Nov 2018 گھنٹہ 15:43

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں عظیم حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی جدوجہد اور استقامت و مزاحمت میں اسٹریٹیجک تبدیلی قرار دیا ہے۔


فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں عظیم حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی جدوجہد اور استقامت و مزاحمت میں اسٹریٹیجک تبدیلی قرار دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کو حق واپسی مارچ جاری رکھے جانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے اعتبار کی تقویت، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا حق، عوامی استقامت کی صفوں میں فلسطینی قوم میں اتحاد اور غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر ایک بار پھر تاکید اس حق واپسی مارچ کے اہداف و نتائج میں سے ہے۔

فلسطینیوں کا پرامن حق واپسی مارچ، تیس مارچ یوم الارض کے موقع سے مسلسل جاری ہے اور اس راہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں اب تک دو سو سینتالیس فلسطینی شہید اور پچّیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے نمائندے احمد عطون کو، کہ جنھیں اس نے اکّیس نومبر کو حراست میں لے لیا تھا، چار ماہ تک زیرحراست رکھے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ انھیں اب تک کئی بار گرفتار کر کے قید میں رکھا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 381441

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381441/فلسطینی-عوام-کی-جدوجہد-اور-استقامت-میں-اسٹریٹیجک-تبدیلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com