روس اور فرانس، ایران جوہری معاہدے پر مؤقف رکھتے ہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
روس اور فرانس، ایران جوہری معاہدے پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کئے گئے وعدوں پر کاربند رہیں.
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۷ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۳۳
موضوع نمبر: 381426
 
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ژان ایو لیدریاں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے میں شامل تمام فریقین کو اس معاہدے کے نفاذ کے لئے اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہئیے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہ روس اور فرانس، ایران جوہری معاہدے پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کئے گئے وعدوں پر کاربند رہیں.

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے کے فریقین کو موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے تا کہ یہ معاہدہ امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی علیحدگی اور ایران مخالف دھمکیوں کی وجہ سے ختم نہ ہو.

سرگئی لاوروف نے بتایا کہ انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ایران جوہری معاہدے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے میں ایران، چین اور روس سمیت تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی، برطانیہ شامل ہیں لہذا ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ اس اہم دستاویز پر قائم رہیں.
Share/Save/Bookmark