چین میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک

چین میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ
چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۷ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۲۱
موضوع نمبر: 381420
 
شمالی چین میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 22افرادہلاک اور دو درجن لوگ زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے 15 گھر تباہ ہو گئے اور تقریباً 355 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس میں 38 ٹرک اور 12 گاڑیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زیانگ جیاگو شمالی چین کے صوبہ ہبائی کا اہم صنعتی شہر ہے۔
Share/Save/Bookmark