عرب ممالک فلسطینی عوام کے خلاف سازش کررہے ہیں

لبنان کی تحریک عمل اسلامی کے سربراہ " زھیر جعید" نے کہا
جمہوری اسلامی ایران ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام اور قدس کی حمایت میں کھڑا ہے اور اس کے برعکس بہت سے عرب ممالک ظاہرا فلسطین کے ساتھ ہیں لیکن باطن میں فلسطین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور سینچری ڈیل میں اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۵ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۲۹
موضوع نمبر: 381112
 
عرب ممالک فلسطینی عوام کے خلاف سازش کررہے ہیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ۳۲ ویں وحدت کانفرنس میں شریک ،لبنان کی تحریک عمل اسلامی کے سربراہ " زھیر جعید" نے خبرنگار سء گفتگو کرتے ہوئے کہا ، جمہوری اسلامی ہمیشہ کی طرح وحدت کانفرنس کا میزبان ہے جس کا محور قدس اور مسئلہ فلسطین ہے۔
جمہوری اسلامی ایران ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام اور قدس کی حمایت میں کھڑا ہے اور اس کے برعکس بہت سے عرب ممالک ظاہرا فلسطین کے ساتھ ہیں لیکن باطن میں فلسطین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور سینچری ڈیل میں اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران صرف شیعہ آبادی سے مخصوص نہیں ہے جیسا کہ امام خمینی رح نے فرمایا " انقلاب اسلامی ایران شیعیت سے مخصوص نہیں ہے"۔
لبنان کی تحریک عمل اسلامی ک سربراہ نے آخر میں کہا جنہوں نے مکہ اور مدینہ پر حکومت قائم کی ہوئی ہے دراصل فلسطین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں
 
 
Share/Save/Bookmark