تاریخ شائع کریں2018 22 November گھنٹہ 14:06
خبر کا کوڈ : 379886

امریکہ خصومت اور عناد کا مظہر ہے

محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا
ایرانی قوم کو بار بار دہشت گرد قرار دینا تمام لوگوں سے خصومت کا مظہر ہے جو امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے ایرانی قوم کو نشانہ بنانے کی حقیقی وجہ کو بھی نمایاں کرتا ہے
امریکہ خصومت  اور عناد کا مظہر ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے ایران اور ایرانیوں کی توہین کئے جانے کے ردعمل میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایرانی قوم کو تباہ کرنے کا امریکی انتہا پسندوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی قوم کو بار بار دہشت گرد قرار دینا تمام لوگوں سے خصومت کا مظہر ہے جو امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے ایرانی قوم کو نشانہ بنانے کی حقیقی وجہ کو بھی نمایاں کرتا ہے تاہم امریکیوں کو اس بات کو بخوبی جان لینا چاہئے کہ  ایرانی قوم کو تباہ کرنے کا امریکی انتہا پسندوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں اپنے ایک توہین آمیز بیان میں ایرانی قوم کو ایک دہشت گرد قوم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر تم توجہ دوگے تو سمجھ لو گے کہ ایرانی قوم ایک دہشت گرد قوم ہے۔

ٹرمپ نے اسی طرح منگل کے روز ایک بیان میں مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد بن سلمان کے ملوث ہونے کے بارے میں سی آئی اے کی تاکید کے باوجود ایران کو یمن میں سعودی عرب کے خلاف نیابتی جنگ کا ذمہ دار قرار دیا اور دعوی کیا کہ ایران علاقے کے ملکوں کے اندرونی امور میں مداخلت کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaaonei49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ