تاریخ شائع کریں2018 22 November گھنٹہ 12:15
خبر کا کوڈ : 379863

خطہ جوہری معاہدے کے عدم نفاذ کا متحمل نہیں ہوسکتا

ایران جوہری معاہدے کا نفاذ چاہتا ہے
یورپی یونین کے سفیر تھامس کزلاوسکی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکی علیحدگی کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کےنفاذ کی خواہاں ہے۔
خطہ جوہری معاہدے کے عدم نفاذ کا متحمل نہیں ہوسکتا
تھامس کزلاوسکی کا کہنا تھا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کا نفاذ چاہتا ہے دوسری صورت میں خطے پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

ہندوستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر تھامس کزلاوسکی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکی علیحدگی کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے  کےنفاذ کی خواہاں ہے۔

تھامس کزلاوسکی کا کہنا تھا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کا نفاذ چاہتا ہے دوسری صورت میں خطے پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر انتباہ بھی دیا کہ جوہری معاہدے کے خاتمے سے عالمی سلامتی بالخصوص مغربی ایشیا کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔
https://taghribnews.com/vdcfv1dmmw6deca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ