تاریخ شائع کریں2018 21 November گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 379761

ایران اور پاکستان کی فوج سرحدوں پر مشترکہ مشقیں کریں گی

ایران اور پاکستان ضرورت کی صورت میں سرحدوں پر مشترکہ مشقیں کریں گے۔
ایران کے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں لہذا سرحدی آپریشن یا مشق سے متعلق حکومت پاکستان کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا.
ایران اور پاکستان کی فوج سرحدوں پر مشترکہ مشقیں کریں گی
ایران اور پاکستان ضرورت کی صورت میں سرحدوں پر مشترکہ مشقیں کریں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی امور حسین ذوالفقاری نے ہمدان صوبے کے نئے گورنر جنرل کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ وہ اپنی سرزمین میں دہشتگرد عناصر کو ایرانی سلامتی کے خلاف گٹھ جوڑ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں لہذا سرحدی آپریشن یا مشق سے متعلق حکومت پاکستان کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا.

نائب ایرانی وزیرداخلہ نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت اپنی سرزمین میں دہشتگرد عناصر کو ایرانی سلامتی کے خلاف گٹھ جوڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.

انہوں نے کہا کہ اغوا کیے گئے ایرانی سرحدی اہلکاروں میں سے 5 رہا ہوگئے ہیں اورباقی مغوی اہلکاروں کی بحافظت بازیابی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مشترکہ سرحدوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcceoq1s2bqmm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ