تاریخ شائع کریں2018 21 November گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 379744

وحدت اسلامی کے لیے 3 راہیں موجود ہیں

قم القدس کی مسجد اعظم میں "آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی" نے کہا
مسلمانوں میں اتحاد کی ایک راہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین نہ کی جائے نہ ہی ہم کسی کے مقدسات کی توہین کریں اور نہ کوئی ہمارے مقدسات کی توہین کرے۔
وحدت اسلامی کے لیے 3 راہیں موجود ہیں
وحدت اسلامی کے لیے 3 راہیں موجود ہیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق قم القدس کی مسجد اعظم میں "آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی" نے درس خارج کی ابتدا میں رسول اللہ ﷺ کی حدیث مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ، آپ ﷺ نےفرمایا" جو کوئی بھی اگر راستے سے ایک کانٹا بھی ہٹاے گا تو اللہ تعالی اس کے گذشتہ اور آیندہ کے گناہ بخش دیتا ہے"۔
اس حدیث میں آیندہ گناہوں کی بخشش کا ذکر کیا گیا ہے اس سے مراد توفیق توبہ ہے جو خداوند متعال کی جانب سے بندگان کو عطا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ، آج کی دنیا میں حقوق بشر کے نام پر اسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے ، سعودی عرب جیسے درندہ صفت ملک کو اسلحہ فروخت کیا جارہا ہے، ہسپتالوں اور اسکولوں میں معصوم بچوں کو قتل کیا جارہا ہے ،لیکن نبی مکرم ﷺ راضی نہیں تھے کہ کسی انسان کے پیر میں کانٹا بھی چبھ جائے۔
اس حدیث کا معنا یہ ہے کہ دشمن کے سامنے ڈٹ جایا جائے اور متحد  ہوکر دشمن کا سامنا کیا جائے ،یہ کام صرف اتحاد اور وحدت کے زریعہ ممکن ہے۔
مسلمانوں میں اتحاد کی ایک راہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین نہ کی جائے نہ ہی ہم کسی کے مقدسات کی توہین کریں اور نہ کوئی ہمارے مقدسات کی توہین کرے۔
ایک دوسرے کے درمیان جو مشترکات ہیں ان پر جمع ہوجائے، راہ سوم یہ ہے کہ ایک دوسرے کے اشکالات کو خود حل کریں نہ یہ کہ دشمن ہمارے درمیان اختلافات کی بنیاد پر فتنہ ایجاد کرے۔
https://taghribnews.com/vdcdon0soyt0556.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ