تاریخ شائع کریں2018 21 November گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 379642

کابل دھماکے کی مذمت اور ورثا سے اظہار تعذیت کرتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا
دھماکے کی جس میں اس ملک کے علماء،سیاسی و مذھبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئے مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور همدردی کا اظہار کیا۔
کابل دھماکے کی مذمت اور ورثا سے اظہار تعذیت کرتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر ہونے والے دھماکے کی جس میں اس ملک کے علماء،سیاسی و مذھبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئے مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور همدردی کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کی شام پیغمبر رحمت و شفقت کی مبارک میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں دہشتگردانہ اور ہولناک حملے کی جس میں افغانستان کے کئی علماء شہید ہوئے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دھماکے کرنے والے عناصر کا ھدف ومقصد صرف اور صرف اس ملک میں لسانی اور مذھبی فتنے کی آگ بھڑکانا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان عوام اپنے اتحاد اور حکومت کی حمایت و پشتپناہی کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

واضح رہے کہ منگل کی شام افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی (ص) کی تقریب کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
https://taghribnews.com/vdcayoneu49n0i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ