تاریخ شائع کریں2018 21 November گھنٹہ 13:00
خبر کا کوڈ : 379631

ایران دشمنی محمد بن سلمان کی نجات کا باعث ہے

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہے گا
ایران دشمنی محمد بن سلمان کی نجات کا باعث ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہے گا اس لئے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی اور تیل مہیا کرنے والا اہم ملک ہے.

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سی آئی اے نے جو تحقیقات کیں اس کا نتیجہ قبل از وقت ہے۔

واضح رہے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے انکشاف کیا ہے تھا کہ خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا اور قتل سے قبل امریکہ میں سفیر تعینات خالد بن سلمان نے مقتول صحافی کو فون کرکے سعودی سفارت خانے جانے پر آمادہ کیا۔ جس پرٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ جلد جمال خاشقجی کے قاتلوں کا تعین کریں گے، ممکن ہے قتل کا حکم سعودی پرنس نے دیا ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر پر اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ مقتول سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی ولیعہد بن سلمان نے دیا لیکن سعودی عرب کے ساتھ ہونے والی ڈیل کی وجہ سے اب ٹرمپ بن سلمان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcip3apzt1ayq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ