تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 20:36
خبر کا کوڈ : 379446

وحدت کانفرنس میں دنیا اسلام کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی

معاون خصوصی برای تربیت اور ثقافت " حجت الاسلام والمسلمین سیّد محمود نبویان" نے کہا
وحدت کانفرنس میں ایران کی غیّور عوام کی کامیابی کا راز بیان کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا جان سکے کہ کس طرح ایران کی غیّور عوام نے امریکہ اور عالمی استکبار کو شکست دی تاکہ دیگر مسلمان بھی اس کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے عالم کفر کے سامنے ڈٹ جائے
وحدت کانفرنس میں دنیا اسلام کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی
وحدت کانفرنس میں دنیا اسلام کی ممتاز شخصیات جلوہ گر ہوں گی

مجمع جہانی مذاہب اسلامی کے معاون خصوصی برای تربیت اور ثقافت " حجت الاسلام والمسلمین سیّد محمود نبویان"  نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، 32 ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے انعقاد کے لیے مختلف اقدامات کو نظر میں رکھا گیا ہے اور ان تمام سرگرمیوں کا محور مسلمانوں میں اتحاد اور اس کے زیل میں مسئلہ فلسطین اور قدس کی اہمیت پر زور دینا ہے۔
انہوں نے کہا قرآن کریم میں بیان شدہ یہودیوں کی اسلام کی نسبت دشمنی کو زیر بحث لایا جائے گا تاکہ اسلام اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جا سکا اور یہودیوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکا جاسکے۔
وحدت کانفرنس میں ایران کی غیّور عوام کی کامیابی کا راز بیان کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا جان سکے کہ کس طرح ایران کی غیّور عوام نے امریکہ اور عالمی استکبار کو شکست دی تاکہ دیگر مسلمان بھی اس کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے عالم کفر کے سامنے ڈٹ جائےاور اسلام اور مسلمانوں کی کھوئی ہوئے آبرو کو بحال کیا جا سکے۔
مجمع جہانی مذاہب اسلامی کے معاون خصوصی نے کہا ایران کی 40 سالہ کامیابی کو ایک نظریہ اور آیڈیولوجی کی صورت میں تحریر کیا گیا ہے اور 7 جلدوں پر مشتمل کتاب تالیف کی گئی ہے جس کی رونمائی وحدت کانفرنس کے اختتامیہ پر کی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcc0oq1e2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ